ماموں کانجن:پولیس نے 400 لٹر دیسی شراب پکڑ لی ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن:پولیس نے 400  لٹر دیسی شراب پکڑ لی ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )پولیس نے 400 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں 510گ ب سے شراب کشید کرنیوالی چالو بھٹی پکڑ لی اور ملزم بابر منیر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،ملزم کے قبضہ سے 400لٹر دیسی شراب برآمد کرکے آلات کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں