تحصیل بار بھوآنہ کے بھی سالانہ انتخابات آج ہونگے

تحصیل بار بھوآنہ کے بھی  سالانہ انتخابات آج ہونگے

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوآنہ کے بھی سالانہ انتخابات آج ہونگے ،صدارت کیلئے نسوآنہ گروپ کے واجد علی سپرا اور فرینڈز گروپ کے الطاف حسین جپہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔۔۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر شہزاد ممتاز اور نائب صدر کیلئے عقیل نوازنٹھر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔تحصیل بار بھوآنہ میں 280 رجسٹرڈ وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، الیکشن بورڈ کے چیئرمین مہر ثناء اللہ جپہ جبکہ الطاف حسین کھوکھر اور سید نجف علی شاہ ممبر ہوں گے ،پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں