ٹھیکریوالا:دیہاتیوں نے ڈاکو کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا، پولیس کے حوالے
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )دیہاتیوں نے واردات کرنیوالے ڈاکو کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 64 ج۔ب میں مبینہ مسلح ڈاکو واردات کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران دیہاتیوں نے اسے اسلحہ سمیت اسے قابو کر لیا،مشتعل افراد نے ملزم کو درگت بنانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔