تاندلیانوالہ بار کے الیکشن میں صدارتی امیدوارعطااللہ اور غلام مصطفی میں مقابلہ

تاندلیانوالہ بار کے الیکشن میں صدارتی  امیدوارعطااللہ اور غلام مصطفی میں مقابلہ

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر سابق صدر عطا اللہ خان نیازی اور سابق جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ وٹو ایڈووکیٹ آمنے سامنے ،سخت مقابلہ متوقع ہے۔۔۔

 جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر بار مہر علی رضا ساجد اور مہر ابرار حسین کے درمیان مقابلہ ہوگا، نائب صدر کی نشست پر تنویر جٹ، سردار حسنین بلوچ اور محمد مراد خان شاکر بلوچ میں مقابلہ ہوگا،دوسری جانب جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رائے مدثر حسین ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر زاہد انور خان ، آڈیٹر غلام عباس اور لائبریری سیکرٹری پیر نعیم اصغر چشتی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں