جھنگ : 6سالہ بچے کا قاتل حقیقی چچانکلا، ملزم گرفتار

 جھنگ : 6سالہ بچے کا قاتل حقیقی چچانکلا، ملزم گرفتار

پولیس نے تین روز میں قتل کا سراغ لگایا، ملزم نے زمین کی خاطر فراز کو مارا

 جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس نے تین دن کے اندر ہی 6سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،حقیقی چچا نے زمین کی خاطر موت کے گھاٹ اتارا۔تفصیلات کے مطابق فراز علی چند روز قبل تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے لاپتہ ہوگیا تھا ، تین روز قبل اس کی لاش فصل کماد سے برآمد ہوگئی۔پولیس کی موثر اور سائنٹیفک انوسٹی گیشن کے نتیجے میں کیس صرف تین روز میں ٹریس کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول بچہ اپنے حقیقی چچا غلام مصطفی کے ہاتھوں زمین کے تنازعہ پر قتل ہوا۔

ملزم نے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کماد کی فصل میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمن قادر کی نگرانی میں تشکیل دی گئی انوسٹی گیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دلائی جائے تاکہ قانون اور انصاف کا بول بالا برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں