مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح :ڈاکٹر شہاب

 مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح :ڈاکٹر شہاب

ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کا سامنا ہے :ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،قابل و مستند ڈاکٹرز اور سٹاف چوبیس گھنٹے مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں ہمہ وقت مفت معلومات و آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سید شہاب عالم نے روز نامہ دنیا کو ہسپتال کی کارکردگی ،نمایاں اعداد و شمار اور قابل ذکر اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ایم ایس نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مریضوں کو معیاری وجدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، مختلف شعبہ جات کی لیبارٹریوں سے امراض کی تشخیص اور اعلیٰ طبی و تکنیکی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کا سامنا ہے ،بڑھتی آبادی کے پیش نظر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی از حد ضروری ہے تاکہ ضلع بھر سے علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضو ں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں