ڈی پی او جھنگ کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری
پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری اولین ترجیح ہے :کیپٹن (ر)بلال افتخار
جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (جھنگ ،نمائندہ دنیا )ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی تھانہ اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری،ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور ایس ایچ او کوٹ شاکر بھی موجود تھے ۔ڈی پی او جھنگ نے عوامی مسائل توجہ سے سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کردیئے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے منشیات فروشی کے حوالے سے شہریوں سے استفسار کیا اور متعلقہ افسر وں کو منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ،پولیس خدمتِ خلق کا ادارہ ہے ،میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، شہری اپنے مسائل اور شکایات بلاجھجھک پولیس تک پہنچائیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔