کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا متاثرہ سیوریج لائن کا معائنہ ،ہدایات جاری

کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر کا متاثرہ سیوریج لائن کا معائنہ ،ہدایات جاری

مرمتی و بحالی کام مقررہ مدت میں مکمل ،معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :اقرا ناصر

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ متاثرہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا اور جاری بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ معائنہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مرمتی و بحالی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور علاقے میں نکاسیٔ آب کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔چیف آفیسر علی رضا نے بتایا کہ متعلقہ عملہ اور مشینری موقع پر موجود ہے ، بحالی کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہری سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں