چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی انسپکشنز کا عمل بلاتعطل جاری
2 لٹر سے زائد ایکسپائرڈ مشروبات، 5 کلو مصنوعات کو تلف کر دیا گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوام الناس کیلئے صحت مند اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں انسپکشنز کا عمل بلاتعطل جاری ہے ، اس ضمن میں 118 کاروبار ی مراکز کی چیکنگ کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ کے معیار کی جانچ کے لئے 58 دودھ بردار گاڑیوں اور متعدد ملک سیل پوائنٹس پر8000 لٹرسے زائد دودھ کو چیک کیا گیااورقوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 59ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ پوائنٹس پر معائنہ کے دوران صفائی اورسٹوریج کے ناقص انتظامات، سویٹس اینڈ بیکرزاور کریانہ سٹورز میں ایکسپائرڈ اشیاء پائی گئیں،2 لٹر سے زائد ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور 5 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد ہوئیں جنہیں ضائع و تلف کر دیا گیا۔