شورکوٹ :پروگریسو فرینڈز لائرز گروپ کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں ظہرانہ
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )پروگریسو فرینڈز لائرز گروپ کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدارتی امیدوار خان قلب عباس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار شاہد نذیر جٹ خصوصی طور پر موجود تھے ، تقریب میں بار کے سابق صدور راشد علی ، سجاد حسین سیالوی کے علاوہ وقاص سلیم ، احسن ظفر ، وقار انور ، سہیل انور ،بابر علی، مہر اعجاز ، عمران رضا اور معیز شفقت بھی موجود تھے ۔ خان قلب عباس خان نے خطاب میں کہا کہ وہ وکلاء برادری کی فلاح و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، شاہد نذیر جٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پروگریسو فرینڈز لائرز گروپ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔