پنجاب گرین سکول سرٹیفیکیشن تربیتی پروگرام کا سیمینار
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب گرین سکول سرٹیفیکیشن تربیتی پروگرام کے سلسلے میں سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقد ہوا۔۔۔
جس کا اہتمام ضلعی انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔سیمینار میں ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈاکٹر عاصم رحمان نے ٹریننگ، امپلیمنٹیشن، رپورٹنگ اور ویریفکیشن فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ماسٹر ٹرینر پرفیسر ڈاکٹر شفیق احمد کمبوہ نے اساتذہ کو عملی تربیت فراہم کی۔