ماموں کانجن:نئی تحصیلوں کی مجوزہ فہرست میں نام شامل نہ ہونے پر شہری پریشان
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )فیصل آباد کی نئی مجوزہ تحصیلوں میں ماموں کانجن کا نام شامل نہ ہونے پر لوگوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شہریوں اور صحافتی حلقوں نے اس اقدام کو زیادتی اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ماموں کانجن کو نئی تحصیلوں کی مجوزہ لسٹ میں شامل کیا جائے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نئی مجوزہ تحصیلوں کی لسٹ میں ضلع فیصل آباد سے نشاط آباد، سمن آباد، لائلپور، ڈجکوٹ، کھڑڑیانوالا اور ستینہ کے نام تو شامل ہیں، مگر ماموں کانجن کا نام غائب ہے۔