ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی ا و کی ٹریفک ایشوز کے حل بارے میٹنگ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے متعلقہ محکموں کے ساتھ ٹریفک ایشوز کے حل بارے میٹنگ کی۔۔۔
ٹریفک پولیس، ہائی ویز، سول ڈیفنس، ریسکیو، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایم سی، ایجوکیشن و دیگر محکموں کے افسروں نے زیبرا کراسنگ، پارکنگ سمیت دیگر امور پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے متعلقہ افسروں کو ٹریفک کی روانی، گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز لگوانے ، یو ٹرنز،پارکنگ سائٹ، سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کام میں تیزی لانے و دیگر امور کی بہتری لانے کی ہدایات کیں۔