فیکٹری کے تالے توڑ کر موٹریں تاریں، مشینری چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری کے تالے توڑ کر موٹریں، تاریں، مشینری اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ فیض آباد میں افتخار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی فیکٹری کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں موٹریں، بجلی کی تاریں، مشینری اور دیگر بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔