امانت رکھوائی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد کرلی گئی۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں سمیرا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے حاصل کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم خوردبرد کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔