پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کر کے لوٹ مارکرنیوالا گرفتار
شہریوں کو جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جا رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے نوسر بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم پاسپورٹ آفس کے قریب ملزم کی جانب سے خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جا رہے تھے ۔ جس کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔