گوجرہ: داترکے وار کر کے شہری کو شدید زخمی کر دیا
گوجرہ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں ایک شخص کو داترکے وار کرکے شدید زخمی کر دیاگیا۔چک نمبر93ج ب کاغلام ربانی اپنے بھائی غلام چشتی کے ہمراہ گاؤں میں اپنے ایک عزیز کے گھر جا رہا تھا کہ۔۔۔۔
راستہ میں اسدندیم مسلحداتر آگیا جس نے آتے ہی اسکے بھائی پر وار کرکے اسکو زخمی کر دیاشورواویلہ سن کر بعض اہل دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے منت سماجت کرکے اسکی جان چھڑائی اور ملزم موقع سے فرارہو گیا۔زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ داخل کرایاگیا ۔اطلاع ملنے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔