مزدا ٹرک کی ٹکر سے کار تباہی کا شکار ہو گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مزدا ٹرک کی ٹکر سے کار تباہی کا شکار بن گئی۔تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے الٰہی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
عبداللہ پور کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر مار دی۔ جس سے اس کی کار تباہی کا شکار بن گئی۔ تاہم خود نقصان سے محفوظ رہا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔