رانا ندیم کے بہنوئی رانا محسن انتقال کر گئے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ پاسپورٹ آفس انچارج تحصیل رانا ندیم کے بہنوئی رانا محسن انتقال کر گئے ۔سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
رانا محسن صوم و صلوٰۃ کے پابند اور اچھے کردار کے حامل تھے ۔ رانا محسن کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سمندری میں سپرد خاک کیا گیا۔