ڈی پی او عبادت نثار نے عہدہ چھوڑ دیا ایس پی فضل عباس کو اضافی چارج تفویض
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کے لیے ہونے والے 39 ویں سینئر منیجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔
تاحال ان کی جگہ مستقل تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم عارضی طور پر ڈی پی او کا اضافی چارج ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس کو سپرد کیا گیا۔ایس پی فضل عباس نے اضافی چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم کی روک تھام اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح رہے گی۔