فاریسٹ پارک کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب کی منظوری

فاریسٹ پارک کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب کی منظوری

کیاریوں کی تیاری کے ساتھ باڑ اور بیلدار پودوں کی شجرکاری کی جائے گی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتِ پنجاب نے فاریسٹ پارک کی بہتری اور بحالی کے لیے 50 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارک کی لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری، گھاس کے لانز کی بہتری، آرائشی پودوں اور پھولوں کی کیاریوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ باڑھ اور بیلدار پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ عوامی سہولیات کی فراہمی اور مرمت کے کاموں میں بینچز، گیزیبوز، بچوں کے کھیلنے کے آلات، جھولے اور سلائیڈز کی مرمت شامل ہیں۔پارک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں دیواروں، گارڈ روم، ٹوائلٹ بلاک، آبپاشی اور بجلی کے نظام کی بہتری شامل ہے۔

سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، فوارے کی اپ گریڈیشن، پمپوں اور پائپ لائنز کی مرمت کے ساتھ اطرافی علاقے کی خوبصورتی کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔مارننگ فٹنس کلب کے سرپرست حاجی رزاق احمد ضیاء اور کوچ فاروق چوہدری نے فاریسٹ پارک کی بحالی اور ترقی کے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی اور شہر کے ماحولیاتی حسن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں