جمعیت اہلحدیث کی مو جو دہ عالمی صورتحال پر تشویش

 جمعیت اہلحدیث کی مو جو دہ عالمی صورتحال پر تشویش

امریکہ اور اس کے حواری ایک بار پھر دنیا کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے : عبدالرشید

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) علامہ عبدالرشید حجازی نے عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ملکی  استحکام کیلئے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد و متفق ہو کر یکجان ہونا ضروری ہے ۔ امریکہ اور اس کے حواری ایک بار پھر دنیا کو جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جامعہ مسجد الیعقوب اہل حدیث گلستان روڈ، عوامی کالونی میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ ملک کے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور سماجی مسائل کا حل قرآن و حدیث کے سنہری اصولوں کو اپنانے میں مضمر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں