میرا سوہنا فیصل آباد: جیتو فیصل آباد میگا ایونٹ کل ہو گا

میرا سوہنا فیصل آباد:  جیتو فیصل آباد  میگا ایونٹ کل ہو گا

فیملیز کے لیے داخلہ فری ہوگا،ایونٹ 1بجے سے 3بجے تک جاری رہے گا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق \"میرا سوہنا فیصل آباد\" تقریبات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں \"جیتو فیصل آباد\" میگا ایونٹ اتوار، 18 جنوری کو ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ میں منعقد ہوگا، جس میں فیملیز کے لیے داخلہ فری ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کے لیے انٹری دوپہر 12 بجے تک ممکن ہوگی جبکہ ایونٹ دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دلچسپ اور دوگھنٹے پر محیط ایونٹ میں تین عدد الیکٹرک سکوٹی، تین تولہ سونا، ایک عمرہ کی ٹکٹ اور بے شمار انعامات شامل ہیں۔ جیتو فیصل آباد  ایونٹ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے خصوصی اقدامات کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ، جس سے شہری ایک رنگارنگ اور شاندار تجربے سے محظوظ ہوں گے ۔ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے آنے والے ایام میں شہریوں کے لیے مزید دلچسپ ایونٹس بھی ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں