رجانہ :تجاوزات کیخلاف کارروائی، دکانیں سیل کر دیں
خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں
رجانہ (نمائندہ دنیا)رجانہ میں پیرا کی جانب سے تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف بازاروں اور سڑکوں کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں۔پیرا حکام کے مطابق تمام دکانوں کو واضح طور پر زیرو فٹ تک محدود کر دیا گیا ہے اور کسی بھی دکاندار کو سڑک، فٹ پاتھ یا عوامی راستے پر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جن دکانداروں نے پہلے روز دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا، ان کے خلاف دوسرے روز سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔