ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی رکشوں کا خاتمہ

ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی رکشوں کا خاتمہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی رکشوں کو ہٹا دیا۔

انچارج ٹریفک وارڈن اشتیاق سرگانہ کی قیادت میں یہ کارروائی پاکستانی گیٹ، سینما چوک اور ٹیلی فون ایکسچینج کے اطراف میں انجام دی گئی۔یہ رکشے سڑکوں پر رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے تھے ، جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی اور راہگیروں و مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔کارروائی کے بعد مذکورہ مقامات پر ٹریفک کی روانی واضح طور پر بہتر ہو گئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں