چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

پینسرہ (نمائندہ دنیا )ایس پی اقبال ٹاؤن نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اسپتال کے سربراہ ادارہ، حفاظتی عملے کے ذمہ داران، ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اسپتال کی مجموعی حفاظتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مرکزی دروازے سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔ داخلی پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو بہتر بنانے ، سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو منظم کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں، تیمارداروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں