چنیوٹ: حماد چودھری نائب محرر ٹریفک پولیس آفس تعینات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں حماد چودھری کو نائب محرر ٹریفک پولیس آفس کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ان کی تعیناتی پر صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر معروف صحافی سید فہد نقوی نے حماد چودھری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے حماد چودھری اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔