روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی تلقین

روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی تلقین

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے فروغ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے سول ویٹرنری ہسپتال، لیاقت روڈ میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران و عملہ کے لیے ایک جامع آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف قانونی ذمہ داری بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایک اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔سیمینار کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے نقصانات، سیٹ بیلٹ کی پابندی، اوور اسپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے خطرات، حادثات کی روک تھام کے عملی اقدامات اور سرکاری ملازمین کے ذمہ دار شہری کے طور پر کردار پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔شرکا کو بتایا گیا کہ روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں افسران و عملہ نے مختلف امور پر رہنمائی حاصل کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد انجم، ڈی ایس پی ٹریفک عرفان کمبوہ، انچارج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹریفک پولیس ڈاکٹر مبشر باجوہ سمیت دیگر افسربھی شریک تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں