رجسٹرڈ محنت کشوں میں 10ہزار روپے کی تقسیم جاری

رجسٹرڈ محنت کشوں میں 10ہزار روپے کی تقسیم جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان کے دوران رجسٹرڈ محنت کشوں میں 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے کلاش فیکٹری اور سوشل سکیورٹی دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ورکرز میں مریم نواز راشن کارڈ تقسیم کیے اور عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محنت کشوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر عہدیداران سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں مختلف شعبہ جات، انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے محنت کشوں کو کیش رقم نکلوانے کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹرڈ ورکرز رمضان پیکج کے تحت 10 ہزار روپے نقد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔بعدازاں مدینہ ٹاؤن سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے صفائی کی صورتحال، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کا معائنہ کیا اور محنت کشوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں