انسدادِ ڈینگی اقدامات تیز،محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

انسدادِ ڈینگی اقدامات تیز،محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، پی ایچ اے فیصل آباد، میونسپل کارپوریشن، واسا فیصل آباد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتا ہے ، اس لیے تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس جمع کرائی جائیں۔انہوں نے اینٹامالوجسٹ کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے اور روزانہ پرفارمنس رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مساجد میں اعلانات اور جمعہ کے خطبات کے ذریعے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوامی شعور میں اضافہ اور بیماری کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں