رکشے میں سفر کرنے والا جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں فرید نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔