اقدام قتل کا ملزم گرفتار ،چھری اور بم نما جیکٹ برآمد
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ کی کارروائی،اقدام قتل کا ملزم گرفتار ،چھری اور بم نما جیکٹ برآمد۔۔۔
ملزم نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش میں حمزہ مقبول اور سمیر غفور کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا تھا ۔ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الشکور کو گرفتار کرلیا ۔