بجلی چوری پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد کو قابو کرلیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان کا شکار بنا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔