پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرانے پر دو افرادپر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کروانے والی خاتون سمیت دو افراد مقدمے کی لپیٹ میں آگئے۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالرؤف نے پولیس کو بتایا کہ خاتون سمیت دو ملزموں کی جانب سے اسکی پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اس سے فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔