لفٹ دینے کے بہانے شہری سے نقدی ، موبائل لوٹ لیا

لفٹ دینے کے بہانے شہری  سے نقدی ، موبائل لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لفٹ دینے کے بہانے رکشہ سوار ملزم شہری سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں فرقان نامی شہری کو نامعلوم رکشہ سوار نوسر بازوں نے روک کر لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا اس دوران اس سے نقدی اور موبائل ہتھیا لیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں