قتل کے مجرم کوسزائے موت اور 7 لاکھ جرمانہ کی سزا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج لالیاں فیاض احمد نے تھانہ محمد والا کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل سجاد کو سزائے موت اور 7 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطرف کا کہنا تھا کہ وزیر مریم نواز کے ویژن کے مطابق قتل کیسز میں معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے ملزموں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔