شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں سلیم نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔