راہ جاتی خاتون سے پرس چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی خاتون سے پرس جھپٹ لیا گیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں سمیرا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ سڑک کنارے پیدل جا رہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے پر چھین لیا۔ جس میں نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔