صراف کا 28کروڑ سے زائد مالیت کا سات کلو سونا خوردبرد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صراف کا 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سات کلو سونا خرد بردہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ صرافہ بازار کے تاجر عبدالغفار نے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ راولپنڈی آرڈر بھجوانے کیلئے سیل مین خرم شہزاد کو سات کلو سونے سے تیار کردہ زیورات جن میں دو سو مالہ سیٹ،پچا س سیٹ کڑے ، تین سوچوڑیاں ،اور 125 لیڈیز ہار شامل ہیں دے کر بھجوایا جو کہ غائب ہو گیا، اور ملزم نے مبینہ طور پراٹھائیس کروڑ روپے مالیت کا سات کلو سونا خرد برد کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔