عید پر ویسٹ ورکرزصفائی بر قراررکھنے کیلئے سر گرم رہے

 عید پر ویسٹ ورکرزصفائی بر قراررکھنے کیلئے سر گرم رہے

کمشنرراجہ جہانگیر انور نے ویسٹ ورکرز سے ملاقات کی ،مٹھائی تقسیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ستھرا پنجاب مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔روزمرہ کے صفائی آپریشن کے ساتھ عید الفطر کے ایام میں بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ویسٹ ورکرزصفائی کا اعلی ترین معیار قائم رکھنے کے لئے سرگرم رہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے عیدالفطر کی نماز کے بعد ویسٹ ورکرز سے ملاقات کی اور ڈویژن کو ستھرا بنانے کی مہم میں ویسٹ ورکرز کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصراور سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ ہم سب ستھراپنجاب مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی معاشرے میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے کہا کہ آئیں عہد کریں اپنے گلی محلوں،شاہرات اور ڈویژن کو ستھرا رکھنے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں