بغیر نقشہ منظوری تعمیرات پر 2 افراد کے خلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں نقشہ برانچ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا اور اس دوران 2 افراد کو بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرتے ہوئے پایا گیا۔