دوائی لینے آئے مریض کی ہسپتال کے باہر سے موٹرسائیکل غائب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتال دوائی لینے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں تنویر نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کرکے خود اندر چلا گیا اس دوران نامعلوم ملزم اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔