سندیلیانوالی:پیرا فورس کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

 سندیلیانوالی:پیرا فورس کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹ برآمد، تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد زاہد اقبال کی ہدایات پر پیرا فورس نے قبضہ مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔انفورسمنٹ آفیسران محمد ثقلین اکرم اور شوکت علی کی قیادت میں پیرا فورس ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اوروہاں سے بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے ۔اس موقع پر ٹیم نے تجاوزات کے خلاف بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت دی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں اور سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر ہرگز نہ پھیلائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور بازاروں میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں