دوشیزہ اورشادی شدہ خاتون سے اغواکے بعد زیادتی
رضا آباد اور منصور آباد کے علاقوں میں نشانہ بنائے جانے پرمقدمات درج تھانہ جھمرہ کے علاقے میں اوباش ملزم نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اوراورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں یاسمین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں نابالغ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تھانے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عظمیٰ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی کم عمر بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔