ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھا نہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے اور پولیس کو گمراہی کا شکار بنانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔