مارکیٹ اور ہسپتال میں دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

مارکیٹ اور ہسپتال میں دوافراد  جیب تراشوں کا شکار بن گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ اور ہسپتال میں دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں احمد نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ۔۔۔

اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول ہسپتال میں صفدر دوائی لینے آیا اور اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران جیب تراشوں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل نکال لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں