ایف ڈی اے افسروں کی مختلف مقامات پرشجرکاری

 ایف ڈی اے افسروں کی مختلف مقامات پرشجرکاری

سر سبز فیصل آباد پروگرام کے تحت 20 ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کیاجارہا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سر سبز فیصل آباد پروگرام کے حوالے سے پلانٹیشن فار جنریشنز مہم کے دوران ایف ڈی کے زیر اہتمام اب تک ساڑھے آٹھ ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ بیس ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے بھرپور انداز میں شجرکاری جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے مختلف جگہوں پر پودے لگائے اور وہ پودے لگانے کی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں و دیگر افسروں نے بھی پودے لگائے جبکہ ایف ڈی اے سٹاف کی طرف سے شجرکاری میں بھرپور حصہ لیا جا رہا ہے ۔ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام پلانٹیشن فار جنریشنز مہم کے دوران ایف ڈی سٹی سرگودھا روڈ میں وسیع رقبے پر پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں 15 ہزار پودے لگانے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں