ریجنل پولیس ،چغتائی لیب میں سہولیات فراہمی کیلئے معاہدہ

ریجنل پولیس ،چغتائی لیب میں سہولیات فراہمی کیلئے معاہدہ

پولیس افسروں اورفیملیز کیلئے ہیلتھ اسکریننگ ٹیسٹ پر 35فیصد ر عایت دی جائیگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اورچغتائی لیبارٹری کے درمیان پولیس افسروں اور انکے اہلِ خانہ کو بہتر اور معیاری لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق پولیس افسروں اور انکی فیملیز کے لیے ہیلتھ اسکریننگ ٹیسٹ پر 35فیصد ر عایت دی جائے گی۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس فورس کے افسر اور اہلکار دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں پولیس افسروں اور انکی فیملیز کو معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ عوامی خدمت کے ساتھ فور س کی فلاح پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ صحت مند پولیس فورس ہی بہتر اور مؤثر پولیسنگ کی ضمانت ہے ۔مستقبل میں بھی فلاح وبہبود اور ویلفیئر کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں