کمالیہ :انسداد پولیو مہم کا آغاز، 340 ٹیمیں سر گر م
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام عباس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں 340 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جن میں 315 موبائل، 17 فکسڈ اور دیگر سپورٹنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم 13 سے 16 اپریل تک جاری رہے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔