انسداد پولیو مہم کا جائزہ، کسی بچے کو قطرے سے محروم نہ رکھنے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے جھمرہ روڈ پر خانہ بدوشوں کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کی انگلیوں پر ویکسین کے نشانات چیک کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے ۔